
سپریم کورٹ نے کمال مولا مسجد–بھوج شالہ تنازعہ میں نمازِ جمعہ پر پابندی اور بسنت پنچمی کے دن دن بھر پوجا کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے 2003 سے نافذ انتظامات برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا کہ ہندو فریق کو بسنت پنچمی کے روز طلوعِ آفتاب سے دوپہر 12 بجے تک پوجا اور مسلم فریق کو جمعہ کے دن دوپہر ایک سے تین بجے تک نماز ادا کرنے کا حق حاصل رہے گا۔
عدالت نے امن و امان کے لئے انتظامیہ کو مناسب حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی دی۔




