اسلامی دنیاایرانخبریں
ایران میں غذائی اشیاء کی مہنگائی کا نیا ریکارڈ؛ اکتوبر 2025 میں عالمی سطح پر دوسرا نمبر

عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا کہ ایران میں غذائی اشیاء کی مہنگائی اکتوبر 2025 میں 64.2 فیصد تک پہنچ گئی، جو ستمبر کے مقابلے میں 6.7 فیصد پوائنٹس کے اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
سہام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس ادارہ کے تخمینے کے تحت ستمبر میں خوراک کی مہنگائی 57.5 فیصد تھی، جبکہ سالانہ موازنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دسمبر 2024 میں 26.3 فیصد سے بڑھ کر مہنگائی ایک بے مثال سطح تک جا پہنچی ہے۔
اس عالمی اشاریے میں ایران، جنوبی سوڈان (106 فیصد) کے بعد دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ ترکیہ (34.8 فیصد) اور زمبابوے (22.6 فیصد) اس سے پیچھے رہے۔
یہ رپورٹ ایران میں معاشی صورتحال اور عوام پر پڑنے والے شدید معاشی دباؤ کو نمایاں کرتی ہے اور گھریلو سطح پر غذائی ضروریات کی فراہمی سے متعلق سنگین چیلنجز کے بارے میں خبردار کرتی ہے۔




