سوائے باپ کے، وہ بھی محدود حد تک، اور حاکمِ شرع بطورِ حد و تعزیر کے علاوہ کسی کو یہ حق نہیں کہ تربیت کے لئے بچے کو مارے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
سوائے باپ کے، وہ بھی محدود حد تک، اور حاکمِ شرع بطورِ حد و تعزیر کے علاوہ کسی کو یہ حق نہیں کہ تربیت کے لئے بچے کو مارے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 17 جمادی الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بچے کی تربیت کے لئے مارنے کے شرعی حکم کے بارے میں فرمایا: روایت میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے، اور فقہاء نے بھی اس کی جانب اشارہ کیا ہے، کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ تربیت کے مقصد سے اپنے بچے کو مارے، سوائے باپ کے — وہ بھی محدود حد تک — اور حاکمِ شرع بطورِ حد یا تعزیر کے مار سکتا ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: امر بالمعروف و نہی عن المنکر (نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے) کے عنوان سے بھی اگر بچے کو مارنے کی ضرورت سمجھی جائے، تب بھی اس کے لئے حاکمِ شرع کی اجازت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




