افغانستان

افغانستان میں انٹرنیٹ بندش، کابل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل

افغانستان میں انٹرنیٹ بندش، کابل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ائیرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار24 کے مطابق منگل کو کابل آنے اور جانے والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ کردیا گیا ہے۔ کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کے خواہش مند ایک مسافر کو بتایا گیا کہ جمعرات سے پہلے کوئی پرواز نہیں ہوگی۔ ایک اور مقامی شخص کے مطابق پیر کی شام سے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے انٹرنیٹ کی بندش کے فیصلے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی، تاہم یہ کہا گیا ہے کہ یہ پابندی پیر سے نافذ ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button