ایران

ایرانی سفارتخانے نے اربعین زائرین کو خبردار کیا؛ ویزے کے لیے 7 اگست آخری تاریخ

ایرانی سفارتخانے نے اربعین زائرین کو خبردار کیا؛ ویزے کے لیے 7 اگست آخری تاریخ

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ زائرین جو اربعین حسینی کے مشی میں شرکت کے خواہشمند ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ 7 اگست تک ایرانی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اربعین کا الیکٹرانک ویزا حاصل کریں۔

خبر رساں ایجنسی اخبار شیعہ نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام ایران، پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کے سہ فریقی معاہدے کے تحت سرحدوں پر ہجوم کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

زائرین جن کے پاس عراق کا معتبر اربعین ویزا ہو، وہ 26 جولائی سے 10 اگست تک ایران کا مفت دو بار داخلے والا ویزا حاصل کر کے زمینی راستے سے عراق جا سکتے ہیں۔ اس تاریخ کے بعد یہ سہولت میسر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ میرجاوہ-تفتان اور ریمدان-گبد کی سرحدیں گروہی سفر کے لیے کھلی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button