ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

عید غدیر پر مختلف غدیری پروگراموں کا انعقاد

عید غدیر پر مختلف غدیری پروگراموں کا انعقاد

لکھنؤ۔ "مبلغان غدیر گروپ” کی جانب سے عید غدیر پر مختلف غدیری پروگرامس منعقد ہو رہے ہیں۔

پردہ خوانی (واقعہ غدیر کا بیان حجۃ الوداع کی ابتدا سے مدینہ واپسی تک اور بعد ظہور) درگاہ حضرت عباس علیہ السلام رستم نگر، امام بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا وشال سٹی، ڈور والی مسجد رستم نگر، مسجد ہادی رضا تکیہ پیر جلیل، مسجد مولوی گنج استبل چار باغ، مسجد کربلا عظمت الدولہ مہدی گنج، حبیب ابن مظاہر ہال مفتی گنج، مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں منعقد ہوگا۔ نیز بچوں کے لئے "اطفال غدیری بوتھ” بھی لگایا جائے گا۔
اسی طرح شیعہ جامع مسجد بھاگل پور نیا بازار اور موضع جھال چتوڑا سادات مظفر نگر میں بھی مذکورہ پروگرام منعقد ہوں گے۔

علامہ سید ابن حسن نجفی کی تحقیق و نگارش کتاب "غدیر خم اور خطبہ غدیر” کا آن لائن مسابقہ 16 جون 2025 بروز پیر صبح 10 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button