افریقہ

سوڈان میں امدادی قافلے پر جان لیوا حملہ

سوڈان میں امدادی قافلے پر جان لیوا حملہ

برطانیہ اور 29 دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈان کے شمالی دار فور میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کے انسانی امدادی قافلے پر ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر کے مطابق الکوما کے علاقہ میں 15 ٹرکوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، 4 ٹرک مکمل طور پر تباہ اور 5 دیگر کو نقصان پہنچا ہے۔

ممالک نے زور دے کر کہا کہ امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور سوڈانی فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان فوری طور پر دشمنی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ حملہ سوڈان میں شدید انسانی بحران کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button