ایشیاءخبریںہندوستان

ہندوستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گرا، ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں تکنیکی وجوہات پر فضائی حادثات معمول بن چکے ہیں یہاں تک کہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو اڑتے تابوت کہا جانے لگا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button