ان علمی جلسات میں شرکت کرنا جن کا سیکھنا واجب ہے وہ احیائے ماہ رمضان کے پروگرام میں شرکت پر مقدم ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 24 شوال المکرم 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ماہ رمضان المبارک کی راتوں میں منعقد ہونے والے احیاء کے پروگرام میں شرکت پر علمی نشستوں میں شرکت کو ترجیح دینے کے سلسلہ میں فرمایا: مرحوم شیخ صدوق رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ بلا شبہ علمی جلسات میں شرکت کرنا جہاں ان علوم کو سیکھنا واجب ہے، مقدم ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن جن علوم کا سیکھنا مستحب ہے، ان میں اختلاف ہے کہ مستحب علم یاد کرنا مقدم ہے یا احیاء کے جلسات میں شرکت کرنا مقدم ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگرچہ مرحوم شیخ صدوق رحمۃ اللّٰہ علیہ کا بظاہر مطلب یہ ہے کہ ان علمی اجلاس میں بھی شرکت کرنا مقدم ہے جن کا سیکھنا مستحب ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔