اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت
ماہ رمضان المبارک میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے علمی جلسات براہ راست نشر ہو رہے ہیں

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علمی جلسات ماہ رمضان المبارک کی مقدس راتوں میں علماء اعلام، اساتذہ و طلاب حوزہ علمیہ کی موجودگی میں منعقد ہو رہے ہیں۔
اس علمی پروگرام کا مقصد ماہ مبارک رمضان میں اسلامی مفاہیم کی وضاحت اور دلچسپی رکھنے والوں کی علمی سطح کو بہتر بنانا ہے، جس کا آغاز ہفتہ یکم مارچ 2025 کو ہو گیا۔
مذکورہ جلسات ایرانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے الشیرازی ایپلیکیشن، امام حسین علیہ السلام عالمی نیٹ ورک اور مرجعیت نیٹ ورک کے ذریعہ براہ راست نشر ہو رہے ہیں۔