شیعوں کے نزدیک صرف 3 مستند کتابیں : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 28 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعض شیعہ کتب کی سند کے سلسلہ میں فرمایا: شیعوں کے نزدیک صرف تین کتابیں مستند ہیں کہ جن کی سند کے سلسلے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور وہ بطور کامل صحیح ہیں، جنمیں قرآن کریم، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ شامل ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن ان تین کتابوں کے علاوہ تمام کتابوں میں جستجو اور تحقیق کی ضرورت ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: کسی بھی کتاب حتی روایات کی کتابوں کی صداقت کو جانچنے کے لئے اس کی تمام روایتوں کے متن، سند، تعارض و اعراض کے حوالے سے تحقیق کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔




