اسلامی دنیاخبریںدنیا

ابوظہبی میں پرندوں کو دور رکھنے کے نئے اصول

ابوظہبی میں حملہ آور پرندوں کو کنٹرول کرنے کے لیے زہر، بجلی، اور دیگر خطرناک طریقوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات اور نقل و حمل نے گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں ماحولیاتی اور انسانی بنیادوں پر پرندوں کو منتشر کرنے کے طریقے تجویز کیے گئے ہیں۔

ان گائیڈ لائنز میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوڑا نہ پھینکیں، پرندوں کو دانہ نہ ڈالیں، اور کبوتروں کو چھتوں پر رکھنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ ان کی تعداد میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ مخصوص کیل اور جال جیسے طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن وہ بھی اس وقت تک جب تک شہر کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔

محکمہ نے کچھ پرندوں جیسے کبوتر، مینا، ہاؤس کوا، اور دیگر کو ماحول کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ تعمیراتی انجینئرز اور آرکیٹیکٹس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسی جگہیں نہ بنائیں جو پرندوں کے گھونسلوں کے لیے موزوں ہوں۔

محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پرندوں کے اجتماع کی اطلاع دیں اور قواعد پر عمل کریں۔ شکایت درج کرنے کے لیے گورنمنٹ کانٹیکٹ سینٹر یا ٹیم پورٹل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button