تمام واجبات کی ادائیگی میں قدرت و طاقت شرط ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعہ 25 جمادی الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے واجبات کی ادائیگی میں شرط کے سلسلہ میں فرمایا: قدرت و طاقت تمام واجبات کی ادائیگی میں شرط ہے۔ لہذا اگر کسی شخص کے پاس واجبات کی ادائیگی میں قدرت و طاقت نہ ہو تو اس پر اس کام کی انجام دہی واجب نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مثلا اگر کسی شخص کو بیٹھ کر نماز پڑھنا ہی ممکن ہے تو اس پر اسی حالت میں نماز کی ادائیگی واجب ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔