اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا امام نہیں ہیں لیکن لوگوں پر حجت ہونے کے لحاظ سے ایک خاص مقام و مرتبہ رکھتی ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کے فضائل و مراتب میں فرق کے سلسلہ میں فرمایا: تمام معصومین علیہم السلام کا علم یکساں ہے اور ان میں سے کوئی ایک دوسرے پر برتر نہیں ہے لیکن ان میں درجہ اور فضیلت میں فرق ہے.

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور معصومین علیہم السلام میں فرق بتاتے ہوئے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور باقی 13 معصومین علیہم السلام میں فرق یہ ہے کہ حضور نبی ہیں لیکن باقی معصومین علیہم السلام نبی نہیں ہیں بلکہ وصی ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے دیگر معصومین علیہم السلام کے مقابلے امیر المومنین علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے بارے میں فرمایا: ادلہ اور روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام باقی ائمہ علیہم السلام سے افضل ہیں اور ان کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا افضل ہیں اور ان کے بعد امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و مرتبہ کے سلسلہ میں فرمایا: اگرچہ آپ امام نہیں ہیں لیکن لوگوں پر حجت ہونے کے حوالے سے خاص مقام و مرتبہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button