اسلامی دنیاافغانستانخبریں

انسانی حقوق کا عالمی دن، انسانی حقوق کی تنظیموں کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کی ابتر صورتحال پر تشویش

انسانی حقوق کے عالمی دین کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کا کہنا ہے کہ طالبان کی جابرانہ پالیسیاں اور اقدامات انسانی حقوق کے عالمی اعلان اور اسلام کی بنیادی اصولوں سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغان خواتین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سنجیدگی سے فکر مند ہیں۔10 دسمبر بروز منگل شائع ہونے والے انسانی حقوق کی 12 تنظیموں کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے طالبان کی پالیسیاں اور اقدامات انہیں ان کے بنیادی حقوق، اختیار اور آزادی سے محروم کر رہے ہیں۔

ان اداروں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور طالبان کی دھمکیوں کے خلاف ان کے حقوق کی حمایت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button