اسلامی دنیابحرینخبریں
جیلوں میں بچوں پر تشدد بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے: انسانی حقوق تنظیم بحرین

انسانی حقوق تنظیم بحرین نے بحرینی حکام کی جانب سے بچوں کی مسلسل گرفتاریوں اور جیلوں میں ان کے ساتھ ناروا سلوک پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
اس تنظیم نے بحرین کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں علی المطروک (15 سالہ) کی گرفتاری کے معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے آتش زنی کے جرم کا ذکر کیا اور کہا کہ اس بچے کو وکیل کرنے کے حق سے محروم کیا گیا جو کہ صریح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں تنظیم نے بحرین میں زیر حراست تمام نابالغوں کی فوری رہائی اور اسکولوں میں ان کی واپسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور حکام سے کہا کہ وہ انہیں محفوظ ماحول میں اپنا مستقبل بنانے کی اجازت دیں۔




