شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کی وجہ سے 150 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نائجیرین ایمرجنسی ایجنسی کے ریاست بورنو جنرل مینیجر محمد برکیندو نے گزشتہ ماہ بورنو کے دارالحکومت میدوگوری اور دیگر کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک بیان دیا۔
برکیندو نے بتایا کہ سیلاب میں 150 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، برکیندو نے کہا کہ حکومت متاثرین کے لیے اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
برکیندو نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ریاست میں ہیضے کی وبا پھیل چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے نائیجیریا کی بورنو ریاست میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 1.8 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی، جب کہ سوئس حکومت نے 1.2 ملین یورو کا عطیہ دیا ہے۔