Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

امام حسن مجتبی علیہ السلام پر بعض الزامات معاویہ کی ایجاد تھے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 22 ربیع الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاریخ اور بعض روایات میں بار بار شادیوں اور طلاق کے سلسلہ میں امام حسن مجتبی علیہ السلام پر لگائے جانے والے بعض الزامات کے بارے میں فرمایا: اس سلسلہ میں اگرچہ اصول کافی میں روایت نقل ہوئی ہے لیکن وہ تقیہ کے طور پر ہے یعنی اس میں تقیہ کے قرائن پائے جاتے ہیں اس لئے یہ حقیقت کے برخلاف ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ان بعض دعووں کے بارے میں کہ لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی امام حسن مجتبی علیہ السلام سے کرنے کے خواہش مند تھے، فرمایا: اس قسم کے اقوال حقیقت کے برخلاف ہیں۔ اگر یہ حقیقت ہوتی تو معلوم ہو جاتی۔ کیونکہ اگر کوئی ایک عام آدمی بھی کثرت سے شادیاں کرے اور طلاقیں دے تو وہ مشہور ہو جاتا ہے۔

اب اگر یہ عمل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے سبط اکبر اور امیر المومنین علیہ السلام کے فرزند نے انجام دیا ہوتا جبکہ ان کے بہت سے دشمن بھی تھے تو یقینا وہ مشہور ہو جاتے جبکہ ایسا نہیں ہوا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ تمام الزامات معاویہ کی ایجاد ہیں۔ اگر امام معصوم علیہ السلام سے بھی اس سلسلہ میں کوئی روایت موجود ہے تو وہ تقیہ کے عنوان سے ہے جیسے دیگر مواقع پر معصومین علیہم السلام نے تقیہ فرمایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button