اسلامی دنیاخبریںلبنان
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تجویز
امریکہ اور یورپ میں اس کے اتحادیوں اور کئی عرب ممالک نے کل اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ مہلک جھڑپوں کو عارضی طور پر ختم کرنے کے لئے مشترکہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں انہوں نے مزید مذاکرات کے لئے جگہ فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر 21 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فرانس کے صدر ایمانونل میکرون نے کہا: اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر آباد کاری کی جائے تاکہ شہری اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔
سفارتی دباؤ اس وقت آیا جب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے تل ابیب پر فائر کئے گئے حزب اللہ کے میزائل کو مار گرایا ہے۔ پہلی بار اس گروپ نے براہ راست شہر کو نشانہ بنایا تھا۔