Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے وقت جناب عیسی ابن مریم علیہما السلام ان کے لشکر میں شامل ہوں گے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 19 ربیع الاوّل 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت حجت علیہ السلام کہ دنیا کے ساتھ روابط کے بارے میں فرمایا: روایات میں مذکور ہے کہ حضرت حجت علیہ السلام پوری دنیا میں نمائندے بھیجیں گے جس طرح تمام ممالک میں دوسرے ممالک کے سفیر اور نمائندے ہوتے ہیں۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین علیہ السلام نے اپنی حکومت کے دوران جب وہ آدھی دنیا پر حکومت کرتے تھے نمائندے بھیجے تھے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے بعد معصومین علیہم السلام کی رجعت کے سلسلہ میں فرمایا: روایات میں مذکور ہے کہ تمام 14 معصومین علیہم السلام کی رجعت ہوگی اور وہ تمام حضرات عدل کے ساتھ حکومت کریں گے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیر المومنین علیہ السلام کے زمانے میں عادلانہ نظام حکومت تھا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اور عام طور پر ایسے حالات میں حضرت عیسی بن مریم امام مہدی علیہ السلام کے سپاہیوں میں سے ہوں گے کیونکہ وہ امام مہدی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button