Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر دھاوا، 81 افراد ہلاک

ابوجہ۔ نائجیریا کی ریاست یوبے میں خود کار اسلحہ لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق نائجیریا کے مافا گاؤں پر صبح 4 بجے آر پی جی گرینیڈز اور خود کار ہتھیاروں سے لیس درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر 50 افراد نے دھاوا بولا۔

حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دیہاتیوں کو چھپنے کی جو جگہ ملی اس طرف دوڑ پڑے لیکن انہیں کہیں پناہ نہیں ملی۔ جھاڑیوں اور کھیتوں تک میں لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ حملہ آوروں نے دکانوں اور گھروں کو بھی آگ لگا دیا۔ متعدد دیہاتی حملے کے بعد سے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پناہ کی تلاش میں گاؤں سے باہر نکل گئے اور حملہ آوروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مقامی پولیس نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے ہے تاہم بوکو حرام کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں یوبے سمیت تین ریاستوں میں گزشتہ 15 برسوں سے خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجہ میں ہزاروں شہری ہلاک اور 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button