Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

تحریک جعفریہ سے تعلق اور 14 ستارے کتاب ساتھ رکھنے پر ایک مومن سید پر ایف آئی آر درج

پنجاب پولیس نے سرگودھا میں ایک شیعہ عزادارسید ممتاز حسین ولد سید فیض محمد کے خلاف انتہائی بھونڈے انداز میں ایف آئی آر درج کی، جرم فقط شیعہ اثناعشری ہونا، تحریک جعفریہ کا رکن ہونا اور ساتھ بیگ میں کتاب چودہ ستارے، اور تنظیمی مذہبی اسٹیکرز رکھنا بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ضلع سرگودھا کے غریب مومن سید ممتاز حسین پر یہ مقدمہ CTD کی جانب سے تھانہ سرگودھا ریجن میں درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں مخبری ہوئی کے چک نمبر 5 شمالی سرگودھاخوشاب روڈ بس اسٹاپ پر ایک شخص موجود ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے اور اس کے کاندھے پر سیاہ بیگ بھی موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی مذموم سرگرمی کا ارادہ رکھتا ہے۔بعد ازاں ملزم ہمیں اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر شمال کی جانب بھاگ پڑاجس کا تعقب کرکے تھوڑے فاصلے پر قابو کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button