جرمنی کے شہر برلن میں شیعوں اور عاشقان اہل بیت علیہم السلام کے ایک گروپ نے امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا علیہم السلام کے چہلم کے موقع پر مجلس عزا منعقد کی۔
اس مجلس میں بڑی تعداد میں جرمنی کے شیعوں اور مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی۔
جرمنی کے دیگر شہروں میں بھی کربلا معلی کی طرح زیارت اربعین کی مشی (پیدل مارچ) کی علامتی مشی منعقد ہوگی اور حسینی شعائر کا احیاء قابل مشاہدہ ہوگا۔ اسی طرح 20 صفر الاحزان کی صبح ایک بڑا جلوس نکالنے کی تیاری ہے۔