اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

"مسجد امام مہدی علیہ السلام" سعودی عرب کے شہر سیہات کی 132 سال پرانی مسجد

"مسجد امام مہدی علیہ السلام” 132 سال پرانی سعودی عرب کے شہر سیہات کی سب سے قدیمی اور پہلی مسجد ہے۔ اس مسجد کی بنیاد عرب کے مشہور عالم دین جناب شیخ جعفر ابو مکارم مرحوم نے رکھی اور یہ سمندری کنکریوں سے تعمیر کی گئی تھی۔

تا ہم 1391 ہجری میں اہل سیہات نے 22000 ریال میں جدید خوبصورت تعمیر کرائی۔ آخری تعمیر و تزئین سے قبل اس مسجد کی گنجائش 1800 نمازیوں کی تھی، یہاں خواتین کے لئے نماز کا الگ ہال ہے جس میں 100 سے 150 خواتین نماز ادا کر سکتی ہیں.

یہ مسجد بہت سی دینی سرگرمیوں جیسے نماز کی تربیت اور قرآنی کلاسز کے سبب علاقے میں مشہور ہے۔واضح رہے کہ شہر سیہات کا شمار علاقے کے اہم ترین شہروں میں ہوتا ہے، اس شہر کے تمام باشندے شیعہ ہیں اور اصلی عرب اور قبائل خوالد، عجمان، ہواجر اور سبیلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس شہر میں مساجد کے علاوہ چند امام بارگاہیں بھی ہیں، امام بارگاہ الحسین، امام بارگاہ السالم، الکبیش، شاخور، حسینیہ الخلیفہ، حسینیہ الراشد، حسینیہ السیہاتی، حسینیہ المطوع، حسینیہ الناصر و شہاب وغیرہ یہاں کے مشہور امام باڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button