اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

غار حرا تک جانے کے لئے 2025 تک کیبل کار سسٹم

کیبل کار کے ذریعہ اب عازمین غار حرا تک بھی با آسانی جا سکیں گے

مدینہ منورہ: زائرین حج وعمرہ بالخصوص عمر رسیدہ افراد کے لیے اب غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کاریں چلائی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 2025 تک کیبل کار سسٹم شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو کہ تاریخی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کیبل کار کے ذریعے اب عازمین غار حرا تک بھی با آسانی جا سکیں گے۔اس منصوبے کو بنانے والی کمپنی سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ برس تک زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

غار حرا جو مکہ مکرمہ میں جبل النور پر سح سمندر سے 634 میٹر کی بلندی پر اور مسجد الحرام سے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ مقام خاصی مذہبی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ  پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

کیبل کار منصوبہ حارا کلچرل ڈسٹرکٹ کا حصہ ہے جسے گزشتہ برس سعودی عرب میں کھولا گیا تھا اور یہ 67ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس منصوبے کے تحت حارا کلچرل ڈسٹرکٹ اور جبل عمر میں تین نئے عجائب گھروں کا افتتاح بھی 2025 میں ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button