اسلامی دنیاپاکستانخبریں

ملتان میں امامیہ فائونڈیشن کی جانب سے سرسبز پاکستان مہم جاری

ملتان میں امامیہ فائونڈیشن کی جانب سے سرسبز پاکستان مہم جاری

امامیہ فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے ملتان میں سرسبز پاکستان، سرسبز ملتان مہم بنام امام حسین علیہ السلام جاری ہے، اس مہم کے دوران مجالس عزا کے اختتام پر مختلف امام بارگاہوں کے باہر ”سبیل اشجار بنام امام حسین علیہ السلام ” لگائی گئی جہاں سیکڑوں پھل دار اور پھول دار پودے بطور تبرک تقسیم کئے گئے، دوسرے مرحلے میں امامیہ فاونڈیشن کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں امامیہ طلباء کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پھل دار اور پھول دار پودے لگائے۔ اس موقع پر امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین جواد رضا جعفری، صدر احسن مہدی، ڈاکٹر میثم رضا، ڈاکٹر عون، ڈاکٹر علی رضا اور دیگر موجود تھے۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے نجات کے لئے واحد راستہ زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگانے ہیں۔ اس لئے سرکاری اور غیر سرکاری پیمانے پر شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔‌
اسی سلسلے میں انسانیت کو نجات دینے والے امام حسین علیہ السلام کے ایام غم میں منعقد ہونے والی بعض مجلسوں میں پھل اور پھول کے پودے بطور تبرک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button