Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان ؛ریاست کی مجرمانہ خاموشی سے ملت تشیع میں تشویش: عالمہ سائرہ ابراہیم

پاکستان ؛ریاست کی مجرمانہ خاموشی سے ملت تشیع میں تشویش: عالمہ سائرہ ابراہیم

سابقہ مرکزی سکریٹری یوتھ شعبۂ خواتین و سینئر رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محترمہ عالمہ سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ پارا چنار میں خون ریز حملوں کے نتیجے میں سر زمین شہداء کے 40 سے زائد افراد کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے، لیکن وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی افراد کو طبی امداد بھی میسر نہیں اور کرم ایجنسی سے زخمیوں کو لانے والی ایمبولینسز پر بھی حملے کے ساتھ انہیں پیشاور منتقل ہونے سے روکا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے پاکستان کے شہریوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی خاموشی سے ملت تشیع میں تشویش پائی جارہی ہے اور جس طریقے سے پارا چنار کرم ایجنسی میں ایک طویل عرصے سے قتل عام، بم دھماکے اور مساجد امام بارگاہوں پر حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب مزید صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور ملت تشیع میں ریاستی اداروں سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، جس سے نوجوان نسل میں بے چینی پائی جاتی ہے خدا نخواستہ اس بد اعتمادی میں اضافہ ہو گیا تو بحالت مجبوری انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پارا چنار پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داروں کو واقعی سزا دی جائے اور زخمیوں کو علاج کی سہولیات پہنچای جائیں، تاکہ زخمیوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button