اسلامی دنیاایرانایشیاءخبریںدنیا

حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کا تہران میں قتل

حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کا تہران میں قتل

ایران کے سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ فلسطینی گروپ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا، حماس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ نے باخبر کیا: تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کی ان کی رہائش گاہ پر حملے کے سبب قتل ہو گیا۔ سپاہ پاسداران کے بیانیہ کے مطابق : بدھ کی صبح حماس کے سیاسی لیڈر اسماعیل ہنیہ کی تہران میں رہائش گاہ پر حملہ ہوا جس میں وہ اور ان کا ایک محافظ قتل ہو گیا۔ اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جسکے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے حلف برداری کے پروگرام میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے اور وہاں انہوں نے ایران کے مختلف لیڈروں سے ملاقات بھی کی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ سن 2017 میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button