Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

سوڈان ; خرطوم میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد میں سنگین اضافہ: ایچ آر ڈبلیو

خرطوم میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد میں سنگین اضافہ: ایچ آر ڈبلیو

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی نئی رپورٹ ’’خرطوم خواتین کیلئے محفوظ نہیں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد میں سنگین اضافہ ہوا ہے۔ آر ایس ایف نے خواتین کے خلاف جنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔ ادارہ نے افریقی یونین اور اقوام متحدہ سےسوڈان میں شہریوں کی حفاظت کیلئے فورس تعینات کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ کے دوران 9؍ سال کی لڑکیوں سے 60؍ سال کی خواتین کے خلاف جنسی تشدد کی شرح میں سنگین اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ جنگ کے دوران افریقی ملک کے دارالحکومت خرطوم میں متاثرین کو طبی اور انسانی خدمات سے محروم ہیں۔ ادارہ کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ ، جس کا عنوان ہے ’’خرطوم خواتین کیلئے محفوظ نہیں‘‘ ،میں اپریل 2023ء کے بعد ملک میں جنسی تشدد اور کم عمری میں کئی گئی شادیوں میں اضافہ پر 42؍ خواتین طبی اہلکاروں اور فرسٹ ریسپونڈرس (ابتدائی طور پر جن کے بیانات لئے گئے ہیں) کے بیانات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button