Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیامقالات و مضامین

21 محرم الحرام رحلت علامه حلی رحمة اللّٰه

21 محرم الحرام رحلت علامه حلی رحمة اللّٰه

21 محرم الحرام سن 726 ہجری کو آٹھویں صدی ہجری کے عظیم شیعہ عالم فقیہ اور متکلم جناب حسن بن یوسف بن مطہر حلی المعروف بہ علامہ حلی رحمۃ اللّٰه علیہ کی وفات ہوئی۔ آپ نے فقہ، کلام، تفسیر، منطق، اصول اور علم رجال پر 120 کتابیں تحریر فرمائیں۔ جن میں سے بعض کتابیں حوزہ ہائے علمیہ اور مدارس دینیہ کے نصاب تعلیم میں شامل ہیں۔

علامہ حلی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے شیعہ فقہ کی ترویج میں نمایاں کارنامے انجام دیے کہ جن میں سے ایک مسئلہ طلاق میں شیعہ نظریہ کو صراحت سے بیان کرنے کے سبب بادشاہ خدا بندہ شیعہ ہوا اور مذہب تشیع کی ایران میں ترویج ہوئی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ قطب عالم امکان لنگر زمین و زمان حضرت صاحب الزمان امام مہدی موعود عجل اللہ فرجہ الشریف و علیہ و آبائہ الطاہرین کا خاص لطف و کرم اور عنایت آپ کے شامل حال رہی اور زیارت کا شرف بھی حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ علامہ حلی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور کتاب تبصرۃ المتعلمین جو حوزہ ہائے علمیہ کے نصاب تعلیم میں شامل ہے، اس کی ایک شرح مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے "شرح تبصرۃ المتعلمین فی احکام الدین” کے نام سے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button