Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریںدنیا

پاکستان ؛کے الیکڑک، ایام عزا میں اپنا قبلہ درست نہیں کرتی تو احتجاج ہمارا حق ہے، مولانا صادق جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن و عزادری ونگ کی وحدت ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا  صادق جعفری، رضی حیدر رضوی اور علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کے الیکڑک ایام عزا میں اپنا قبلہ درست نہیں کرتی تو احتجاج ہمارا حق ہے اور پورے شہر میں احتجاج ہونگے۔ رہنماؤں نے کہا کہ محرم الحرام سے ایک ماہ قبل ہمای تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی تھی، جس میں محرم سے قبل کے الیکڑک کی لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی مرمت اور سیکورٹی کے انتظامات شامل تھے مگر ابھی تک شہر میں مجلس شروع ہوتے ہی بجلی چلی جاتی ہے، اگر یہ سلسلہ آج سے ختم نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، جلوس ہو یا مجلس سب احتجاج میں بدل جائیں گے۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں دہشت گرد کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی ہوسکتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران ریڈ زون سے باہر نکل کر عزادار اور عزادری کے تحفظ یقین بنائیں، پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اداروں اور حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ شرپسند ٹولے پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنائے، جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے، کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں، اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہورہی ہے، شیعہ سنی مل کر نواسہ رسولؐ کی یاد منا رہے ہیں، یہ ہماری مشترکہ میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button