Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

جنوبی سوڈان: زرمبادلہ۷۰ فیصد کم، سرکاری خزانہ خالی، فوج پولیس تنخواہ سے محروم

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کا اثر اس سے آزادی حاصل کرنے والے ملک جنوبی سوڈان پر پڑرہا ہے۔ تیل کی پائپ لائن بند ہونے کے سبب جنوبی سوڈان کو حاصل ہونے والے محصولات میں ۷۰؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ افراط زر کے سبب چیزوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ حکومت کے پاس فوج ، پولیس، سرکاری ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کو تنخواہ دینے کیلئے زر مبادلہ نہیں ہے۔جنوبی سوڈان کی ۹۰؍آمدنی اس کے محصول کی صورت میں حاصل ہوتا ہے۔اس کے اثرات بہت دور رس ہیں ،اور افراط زر بڑھتا جارہا ہے،جنوبی سوڈان کے پائونڈ کی قیمت امریکی ڈالر کے مقابلے مارچ میں ۲۱۰۰؍ تھی جوحالیہ دنوں میں بڑھ کر ۳۱۰۰؍ ہو چکی ہے۔سرکاری قیمت بھی جو فروری میں ۱۱۰۰؍ تھی اب بڑھ کر اس مہینے میں ۱۵۵۰؍ ہو گئی ہے۔افراط زر کی مار سے حکومت بھی مبرا نہیں رہ سکی مئی مہینے میں وزیر مالیات اوو ڈینیل نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت کو ارکان پرلیمنٹ ، پولیس ، فوج اور دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے جد و جہد کر نی پڑ رہی ہے، جس کی وجہ محصولات میں کمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button