Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریں

کینیا؛ نئے ٹیکس کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں ایک ہلاک، 200؍ زخمی، 100؍ گرفتار

کینیا میں حکومت کے نئے مالیاتی بل میں 7ء2 بلین ڈالر جمع کرنے کے مقصد سے لگائے گئے نئے ٹیکس کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں کم از کم 200؍ افراد زخمی جبکہ 100؍ سے زیادہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایک ہلاکت کی بھی خبر ہے۔ عوامی احتجاج کا اثر قبول کرتے ہوئے صدر نے ٹیکس کی کچھ مدوں کو ہٹانے کی توثیق کی ہے جبکہ عوام کو اس سے روزمرہ زندگی کے مزید دشوار ہونے کا خدشہ ہے۔

متحدہ حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ کینیا میں حکومت کے 7ء2 بلین ڈالر جمع کرنے کے مقصد سے ٹیکس میں اضافہ کرنے کےفیصلے کے خلاف ہونے والے ملک گیراحتجاجی مظاہروں میں کم از کم 200؍ افراد زخمی جبکہ 100؍ سے زیادہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ڈیلی نیشن اخبار کا کہنا تھا پانچ حقوق گروپوں، جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور کینیا میڈیکل ایسوسی ایشن شامل ہیں جمعرات کو دیر گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے دارالحکومت نیروبی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور آبی توپیں فائر کیں ۔ استعمال شدہ کارتوس کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس نےگولی باری کی ہے۔ نیروبی کے احتجاج میں گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔نیروبی کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر، ایڈمسن بونگی نے مبینہ ہلاکتوں، زخمیوں اور گرفتاریوں کے تعلق سے کسی بھی فون کا جواب نہیں دیا۔ گروپ نے کہا کہ ہم ہزاروں مظاہرین کو سراہتے ہیں، جن میں سے اکثر نوجوان ہیں۔ پولیس کے ذریعے طاقت کے استعمال کے باوجود پرامن رہے اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔‘‘

مظاہرین چاہتے ہیں کہ حکومت مالیاتی بل کو مکمل طور پر ترک کر دے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی کینیا کےعوام کی روز مرہ زندگی کی لاگت بڑھ جائے گی جو پہلے ہی اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تاہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجٹ خسارہ اور ریاستی قرضے کو کم کرنے کیلئے محصولات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں حکومت نے اپنی پوزیشن کو قدرے نرم کیا، صدر ولیم روٹو نے کار کی ملکیت پر محصول، روٹی، کھانا پکانے کے تیل اور مالیاتی لین دین سمیت کچھ نئے محصولات کو ختم کرنے کی سفارشات کی توثیق کی۔ جو کینیا کی 47؍ کاؤنٹیوں میں سے 19؍میں وسیع پیمانے پر مظاہروں کے باوجود قانون سازوں نے جمعرات کو مالیاتی بل کو منظور کر لیا، جس سے ٹیکس کی متنازعہ تجاویز کو منظوری کیلئے اگلے مرحلے میں بھیج دیاگیا۔بل میں مجوزہ تبدیلیوں پر ووٹ دینے کیلئے قانون سازوں کی منگل کو ملاقات متوقع ہے، جس کے بارے میں پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2024/25ءکے بجٹ میں 200؍ بلین کینیا شلنگ کا شگاف پیدا ہو جائے گا، اور حکومت کو اخراجات میں کمی کرنے پر مجبور کر دے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button