خبریںمقدس مقامات اور روضے
حرمِ امام حسین علیہ السلام میں امیر کبیر کی قبر کی نشاندہی اور مرمت

حرمِ امام حسین علیہ السلام میں امیر کبیر کی قبر کی نشاندہی اور مرمت کر دی گئی۔
مرزا محمد تقی خان فراہانی المعروف امیر کبیر کا مزار حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کے جوار میں شناخت کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی اخبارِ شیعہ کی رپورٹ کے مطابق، امیر کبیر کے مزار کو پہلی نامناسب حالت سے باہر نکالا گیا ہے تاکہ اس نمایاں ایرانی شخصیت کی تاریخی شناخت زائرین کے لئے آشکار ہو جائے۔
امیر کبیر کو 10 جنوری 1852ء کو حمامِ فین کاشان میں قتل کر دیا گیا۔
ان کا جسدِ خاکی پہلے کاشان کے ایک قبرستان میں دفن کیا گیا؛ لیکن کچھ عرصے بعد ان کی اہلیہ عزت الدولہ کے حکم پر، ان کی اپنی وصیت کے مطابق ان کے جسد کو مقدس شہر کربلا منتقل کیا گیا اور حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کے جوار میں، حرمِ مطہر کے جنوب مشرقی ضلع میں ایک حجرے میں سپردِ خاک کیا گیا۔




