خبریںہندوستان

مولانا مرزا محمد اطہر مرحوم کی دسویں برسی پر قرآن خوانی اور تصویری نمائش کا انعقاد

لکھنؤ: خطیبِ اکبر مولانا میرزا محمد اطہرؒ کی دسویں برسی کے موقع پر 5 اور 6 نومبر 2026 کو لکھنؤ میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

5 نومبر کو کربلا امداد حسین خان میں مرحوم کی قبر کے قریب قرآن خوانی منعقد ہوئی، جس میں علماء، طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی بلندیِ درجات کے لئے قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب کیا گیا۔

اسی سلسلہ کا دوسرا پروگرام 6 نومبر کو شیعہ پی جی کالج، وکٹوریہ اسٹریٹ میں منعقد ہوا، جہاں مولانا میرزا محمد اطہر مرحوم کی حیات اور خدمات پر مبنی تصویری نمائش لگائی گئی۔ نمائش کا افتتاح انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کیا۔

اس موقع پر علماء و خطباء، قومی تنظیموں اور انجمن ہائے ماتمی کے ذمہ داران سمیت شہر کی متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔ نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت مولانا میرزا محمد اطہر مرحوم کی علمی، دینی اور خطیبانہ خدمات سے عوام کی گہری وابستگی اور عقیدت کی عکاس رہی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button