تاریخ اسلامشیعہ مرجعیت

یوم وفات آیۃ اللہ سید محمد رضا شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ

آج 26 جمادی الاول، فقیہ اہل بیت علیہم السلام آیۃ اللہ سید محمد رضا حسینی شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کا یوم وفات ہے۔

وہ سلطان المؤلفین مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے فرزند اور مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بھتیجے تھے۔

آیۃ اللہ سید محمد رضا شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے 28 سال کی عمر میں کتاب "الترتب” لکھ کر بعض شیعہ مراجعِ تقلید سے اجازہ اجتہاد حاصل کیا۔

انہوں نے کویت میں شیعوں کے لئے مسلسل دینی و علمی خطابات دیے۔

ان کی شائع شدہ تصانیف 17 جلدوں پر مشتمل ہیں۔

آیۃ اللہ سید محمد رضا شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ قم میں بھی فقہ، اصول، تفسیر اور علومِ اسلامی کی تدریس میں مصروف رہے۔

وہ 26 جمادی الاول 1429 ہجری قمری کی سحر کے وقت قم میں وفات پا گئے اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں تشییع کے بعد کربلائے معلیٰ میں حرمِ امام حسین علیہ السلام میں سپردِ خاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button