یورپ
پیرس کی جامع مسجد میں حلال سرٹیفکیشن پر اجلاس، چار یورپی ممالک کے مذبح خانوں کے ذمہ داران شریک
پیرس کی جامع مسجد میں حلال سرٹیفکیشن پر اجلاس، چار یورپی ممالک کے مذبح خانوں کے ذمہ داران شریک
اسپین، اٹلی، پولینڈ اور رومانیہ کے مذبح خانوں کے ذمہ داروں کی شرکت سے حلال سرٹیفکیشن کے شرعی اور قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس جامع مسجد پیرس کے سربراہ شمس الدین حافظ کی دعوت پر منعقد ہوا، جس میں اسلامی ذبیحہ کے اصول و ضوابط اور یورپی ممالک میں رائج قوانین کا جائزہ لیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی” کے مطابق، یہ اجلاس آئندہ جنوری میں حلال سرٹیفکیشن سے متعلق نئے رہنما خطوط کے نفاذ کی تیاری کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں مسلم صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے شریعت کے احکام اور یورپی قوانین، دونوں پر بیک وقت عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔




