یورپ
بصرہ اور سماوہ میں خواتین کی پُرشکوہ شرکت، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے علامتی تشییعِ جنازہ کی سب سے بڑی تقریب
بصرہ اور سماوہ میں خواتین کی پُرشکوہ شرکت، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے علامتی تشییعِ جنازہ کی سب سے بڑی تقریب
بصرہ اور سماوہ شہروں میں ہزاروں عزادار خواتین نے شھزادی دو عالم کے یومِ شہادت کے موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے پیکرِ مطہر کے علامتی تشییعِ جنازہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی۔
سوگواروں نے علامتی تابوت اٹھا کر، سیاہ ماتمی لباس پہن کر اور دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر اہلِ بیت علیہم السلام سے عشق و وفاداری کے پُرجوش مناظر پیش کیے۔
«خبررساں ادارہ اخبارِ شیعہ» کی رپورٹ کے مطابق، شریک خواتین نوحہ خوانی اور ماتمی دستوں کے ذریعے اس عظیم مصیبت کا پرسہ حضرت ولیِ عصر (امام زمانہ) عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں پیش کیا ۔




