ہندوستان

ہندوستان : سہمِ امام اپنی جگہ، ذاتی صدقہ اپنی جگہ: مولانا سید احمد علی عابدی

ہندوستان : سہمِ امام اپنی جگہ، ذاتی صدقہ اپنی جگہ: مولانا سید احمد علی عابدی

خوجہ شیعہ اثنا عشری جامع مسجد، پالا گلی میں 25 ستمبر کو نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ نماز سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صدقہ و خیرات، ضرورت مندوں کی مدد اور آخرت کی تیاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مولانا سید احمد علی عابدی نے کہا کہ دنیا انسان کے لئے عارضی قیام گاہ ہے، جبکہ آخرت اس کی اصل منزل ہے۔ انسان کو حاصل مال، صحت، صلاحیت اور دیگر وسائل اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں، اس لئے ان میں سے مستحقین پر خرچ کرنا چاہیے۔ انہوں نے سورۂ بقرہ کی آیت 254 کا حوالہ دیتے ہوئے مؤمنین کو اس دن سے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی جس دن مال، تجارت اور دنیاوی تعلقات انسان کے کام نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ و خیرات سے مال میں کمی نہیں آتی بلکہ اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات، مریضوں کے علاج، یتیموں اور بیواؤں کی مدد سمیت دیگر نیک کاموں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور صاحبِ استطاعت افراد سے اپیل کی کہ اپنی ضرورت سے زائد مال کو محض جمع کرنے کے بجائے ضرورت مندوں تک پہنچائیں۔

مولانا سید احمد علی عابدی نے سہمِ امام اور دیگر شرعی اموال کے مقررہ مصارف کی طرف بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ان اموال کو ان کے شرعی مصرف میں خرچ کرنا اپنی طرف سے صدقہ کرنے کے مترادف نہیں؛ انسان کو آخرت کے لئے اپنے ذاتی مال سے بھی خیرات اور نیک کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے امام زمانہ حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل، دنیا سے ظلم و جور کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button