ہندوستان

ہندوستان 2021 سے 2025 تک وزیر اعظم مودی کے غیر ملکی دوروں پر 557.24 کروڑ روپے سے زائد خرچ

ہندوستان 2021 سے 2025 تک وزیر اعظم مودی کے غیر ملکی دوروں پر 557.24 کروڑ روپے سے زائد خرچ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2021 سے 2025 کے دوران سرکاری غیر ملکی دوروں پر مجموعی طور پر 557.24 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق صرف 2025 میں 23 ممالک کے دوروں پر 180.49 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دورے سفارتی، تجارتی، دفاعی اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ہندوستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے کئے گئے۔

جبکہ اپوزیشن نے ان بڑھتے ہوئے اخراجات پر شفافیت اور دوروں کے عملی نتائج کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button