پاکستان
پاکستان اربعینِ حسینیؑ کے رنگ میں رنگ گیا، ملک بھر میں مجالس و جلوسوں کی تیاریاں عروج پر
پاکستان اربعینِ حسینیؑ کے رنگ میں رنگ گیا، ملک بھر میں مجالس و جلوسوں کی تیاریاں عروج پر
پاکستان کے مختلف شہروں میں اربعینِ حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں مجالسِ عزا، ماتمی اجتماعات اور خدمتِ عزاداران کے پروگرام بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں امام بارگاہوں اور ماتمی انجمنوں نے مرکزی جلوسِ اربعین کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی، ٹریفک اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے ہیں تاکہ عزاداران کو پُرامن اور سہولت کے ساتھ عزاداری کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
ملک بھر میں مختلف مقامات پر سبیلیں، نیاز اور زائرین کی خدمت کے لئے رضاکارانہ کیمپ بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔




