یورپ
مانچسٹر میں عظیم الشان مشی اربعین کا انعقاد

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 25 جولائی بروز ہفتہ عظیم الشان مشایۂ اربعین حسینی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ مؤمنین، حضرت امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں اور مختلف طبقاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے پیدل مشی، عزاداری اور دیگر مذہبی مراسم کے ذریعہ واقعۂ کربلا کے پیغام کو اجاگر کیا اور حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے مقدس مشن، نیز ایثار، وفاداری اور اتحاد کے اسلامی و انسانی اقدار سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔




