ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقیم شیعانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے مرکز اسلامی ایرانیان مونٹریال کے زیرِ اہتمام حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے پُرعقیدت مجلسِ عزا منعقد کی، جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس کا آغاز حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے نام کی نیاز تقسیم کرنے، نمازِ جماعت کی ادائیگی اور تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔

اس کے بعد مقررین نے واقعۂ کربلا کے بعد اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام پر ڈھائے گئے مظالم، حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ حیاتِ طیبہ اور ان کی سیرت سے ملنے والے صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدمی کے اسباق پر روشنی ڈالی۔

مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی گئی، جبکہ عزاداروں کی خدمت میں نیاز و تبرک بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button