پاکستان

سرگودھا: مبینہ فرقہ وارانہ پمفلٹس تقسیم کرنے والا شخص گرفتار

سرگودھا: مبینہ فرقہ وارانہ پمفلٹس تقسیم کرنے والا شخص گرفتار

سرگودھا میں مبینہ طور پر خلفائے ثلاثہؓ کے خلاف اشتعال انگیز مواد پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرنے والے ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی ابتدائی شناخت "راشد معاویہ” کے نام سے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمفلٹس پر یہ عبارت درج تھی: "بھاگ جاتے تھے جو ہر میدان سے، بڑی مشکل سے روکا ہے انہیں غدیر کے میدان میں”۔

عینی شاہدین کے مطابق پمفلٹس کی تقسیم کے دوران شہریوں نے مذکورہ شخص کو روک کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button