خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
حضرت قمر بنی ہاشم علیہ السلام کے روضہ مبارک میں سیاہ پوشی کا آغاز

سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ایامِ عزاداری کے قریب آتے ہی، روضۂ مقدس عباسی کی جانب سے صحنِ مطہر اور رواقوں میں سیاہ کتیبوں اور عزا کی چادروں کی تنصیب کا وسیع سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ کربلائے معلیٰ ماہِ حزن و اندوہ کے استقبال کے لئے آمادہ ہو جائے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ روحانی فضاسازی ان سیاہ پرچموں اور پارچوں کے ذریعہ انجام دی جا رہی ہے جن پر شهدائے کربلا کے مبارک اسمائے گرامی مزین ہیں۔ یہ اقدامات گنبدِ مطہر کے پرچم کی تبدیلی کی باوقار تقریب کے لئے ابتدائی تیاریوں کا حصہ ہیں۔
ہر سال یکم محرم کی شب، ہزاروں عزاداروں کی موجودگی میں ایک رسمی اور پروقار تقریب منعقد ہوتی ہے، جس میں حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرمِ مطہر پر نصب سرخ پرچم کو، عزائے حسینی کے آغاز کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔




