افریقہ

سوڈان کی جنگ میں اماراتی کردار پر سنگین الزامات

سوڈان کی جنگ میں اماراتی کردار پر سنگین الزامات

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی 83 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سوڈان کی "ریپڈ سپورٹ فورسز” (Rapid Support Forces) کو خفیہ فوجی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کولمبیائی ٹھیکیداروں اور جنگجوؤں کو ابوظہبی کے فوجی اڈوں پر تربیت دی گئی، جس کے بعد انہیں لیبیا کے راستے سوڈان منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تربیتی مراکز میں بچوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آئے ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین اور بچوں کے حقوق سے متعلق عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی فوری، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو تین سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

دارفور سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور قحط کے خطرات بھی مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button