شام
شام پر پابندیوں کے خاتمے کے مثبت اثرات
شام پر پابندیوں کے خاتمے کے مثبت اثرات
امریکہ نے کہا ہے کہ شام پر پابندیوں میں نرمی کے بعد 15؍ لاکھ مہاجرین وطن واپس لوٹ آئے جبکہ دمشق میں 18؍ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ سفارت خانے نے بجلی، تیل و گیس، ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، رئیل اسٹیٹ اور بینکنگ کو سرمایہ کاری کے اہم شعبے قرار دیا۔
یاد رہے کہ امریکہ نے مئی 2024ء میں شام کیلئے پابندیوں میں ریلیف دیا تھا، جبکہ بشار الاسد دسمبر 2024ء میں اقتدار چھوڑ کر روس فرار ہوگئے تھے۔




