علم اور ٹیکنالوجی

آن لائن دنیا میں بچوں کی حفاظت: والدین کے لئے اہم ہدایات

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر بُلنگ، نامناسب مواد اور جعلی معلومات جیسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کے ساتھ کھل کر گفتگو کریں، ان کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور گھر میں اسکرین ٹائم کے واضح اصول مقرر کریں۔ بچوں کو یہ بھی سکھایا جائے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات جیسے نام، پتہ اور اسکول وغیرہ کسی اجنبی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

ماہرین نے پرائیویسی سیٹنگز کے استعمال، پیرنٹل کنٹرول، اور ڈیوائسز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ سکیورٹی خطرات کم کیے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویے اور جعلی خبروں کی پہچان سکھانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ والدین اگر بچوں کے ساتھ آن لائن سرگرمیوں میں شریک ہوں تو نہ صرف ان کی رہنمائی بہتر ہوتی ہے بلکہ والدین اور بچوں کے درمیان اعتماد بھی مضبوط ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ جسمانی کھیل اور خاندانی وقت کا توازن برقرار رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ بچے ایک صحت مند اور محفوظ ڈیجیٹل زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button