پاکستان
اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ ختم، ریاستی نصاب لازمی قرار
اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ ختم، ریاستی نصاب لازمی قرار
اتراکھنڈ حکومت نے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ختم کرتے ہوئے تمام مدارس کو جولائی 2026 تک ریاستی نصاب اپنانے کا حکم دے دیا ہے، بصورت دیگر بندش کی وارننگ دی گئی ہے۔
اس فیصلے پر مسلم مذہبی رہنماؤں نے شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے غیر ضروری اور قانونی طور پر قابلِ سوال قرار دیا، جبکہ بعض حلقوں نے اسے تعلیمی اصلاح کی جانب قدم کہا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو مرکزی دھارے میں لانا اور یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ نئی تشکیل دی گئی اسٹیٹ مائنارٹی ایجوکیشن اتھارٹی اب اقلیتی اداروں کی نگرانی کرے گی۔




