
گزشتہ دنوں کم از کم 15 مہاجرین کی لاشیں سیسیل اور کالابریا کے ساحلوں سے برآمد ہوئی ہیں۔ اطالوی حکام کے مطابق امکان ہے کہ یہ افراد بحیرۂ روم عبور کرتے ہوئے موسمِ سرما کے طوفانوں میں پھنس کر جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق یورونیوز نے بتایا ہے کہ مہاجرین کو عموماً انسانی اسمگلر لیبیا اور تیونس سے غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے یورپ روانہ کرتے ہیں۔
امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اس موسمِ سرما میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ سکتی ہے۔




